سانپ نما

 کچھ لوگو کی فطرت سانپ نما ہوتی ہے
آپ کو ڈسیں گے
پھر آپ کے مخلص بن جائیں گے
آپ کو تباہ کریں گے
پھر آپ کے خیر خواہ بن جائیں
آپ زندگی کی طرف لوٹنا چاہیں گے
آپ کو پھر ڈس لیں گے
آپ ان سے بھلائی کی امید رکھیں گے، سوچیں گے انھیں ان کی زیادتیوں کا احساس ہوگا
مگر ایسے لوگو کی قسمت میں معافی، توبہ، اور احساس جیسے الفاظ نہیں ہوتے
وہ انسان نہیں
وہ شکاری ہوتے ہیں
اور وہ آپ کو تب تک اذیت دیتے رہتے ہیں 
 جب تک ایسے لوگو کو نیا شکار نہیں مل جاتا
رب العالمین ایسے لوگو کے شر سے عافیت میں رکھے آمین


از قلم. در صدف ایمان

تبصرے

مشہور اشاعتیں