کتاب سے عشق

جانتے ہیں؟
کتاب سے عشق بڑا ہی دلفریب ہوتا ہے، جب انگلیوں سے اس دنیا کے دروازوں کو کھولتے ہیں، اس دنیا کی پرت در پرت پلٹتے ہیں تب معلوم پڑتا ہے کہ یہ خوبصورت زمیں تو کئی بار قیامت سے گذر بھی چکی اور قیامت سہہ بھی چکی، آگ سے بھی گذر چکی، شعلے بھی اگل چکی
محبت کے سمندر میں، عشق کی طغیانی میں، جنون منزل کی لگن میں قوس ِ قزح کے تمام رنگوں کو سہتی مگر صرف لہو رنگ ہوتی بارشیں، زہر آلود شمشیروں کو کئی بار بلند بھی کرچکی، فولاد چٹان جیسے سینوں میں ان گنت بار پیوست بھی کرچکی، سینکڑوں مضبوط وجودوں کو مٹی مٹی کرکے برابر، بھی کرچکی  اور حسن آتش کو بڑھاکر حسن کا اندھیرا جھریوں کی صورت میں تاریکی کی گھمبیر خاموشی میں ڈبو بھی چکی .... سب بیاں کردیتی ہے  سب عیاں کردیتی ہے آنکھیں اشک بار کردیتی، عقل کو حیران و پریشاں کردیتی ہے
آہ کتاب سے عشق! کس قدر پرکیف ہے کہ پہلی کا چاند ہو یا اواخر شب کا مٹتا دھواں تمام کی تمام منزلیں بیاں کرجاتی ہے

در صدف ایمان
10-12-2018

تبصرے

مشہور اشاعتیں