حج سبسڈی
دن بہ دن ڈالر کی قیمت میں اضافہ کہ وجہ سے حج اخراجات میں تقریباً ڈیڑھ دو لاکھ اضافہ ہوا، جس کے بعد حج اخراجات 4 لاکھ سے تجاوز کرگئے۔ موجودہ حل کی تلاش میں حکومت نے سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا جس کا حکومت حق رکھتی ہے اس سامنے و سمجھ آنے والے معاملہ پر لاحاصل و مستقل بحث، لڑائیاں، طنز ،طعن ایک ایک جملے کی پوسٹ پر بڑے بڑے مصروف لوگو کا ہجوم ہونا ، اپنی ہی بات درست ثابت کرنے پر مصر عوام و خواص عجیب تر و سمجھ سے باہر آنے والا معاملہ پیش کر رہے ہیں. جب کہ حکومت کے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں جن پر سیر حاصل تبصرہ و ابحاث کی جاسکتی ہیں کچھ تو احساس کریں، فکر کریں گفتگو کرنی ہے تو پاکستان کی معاشی حالت پاکستانی کرنسی کا روز بروز زاوال کی طرف سفر کرنا مہنگائی کے عروج پر پہنچنا، دین و لادین کی کیفیت میں جکڑی ہوئی نوجوان نسل کی ذہنی کیفیت پر بات کریں سد ِ باب کریں مستقل حل تلاش کریں.
فیس بک کی حد تک دانشوری جھاڑنے سے پرہیز کریں... مانا حکومت کا یہ قدم سراہے جانے کے قابل نہیں بلکہ کسی حد تک قابل ذم ہے... لیکن سیدھا سا جواب ہے حج سے قبل بھی اسلام کے رکن ہیں پہلے ان ارکان کی پابندی فرمائیں رب کریم حج کے اسباب خود مہیا فرمادے گا... اور اس ایمان کی جانب توجہ فرمائیں جو دن بہ دن خطرے میں پڑتا جارہا ہے، ایمان ہوگا تو اسلام کے لیے کچھ کرسکیں گے...
رب کریم ہمارے حالوں پر رحم فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
از قلم. در صدف ایمان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں