دعاء ِ نصیب


دل کے اس نازک حصے سے جہاں جذبات، الفاظ ، احساست جب چھوتے ہیں تو آنکھوں کی زمیں نم ہونے پر مجبور ہوجاتی ہے. ہاں اتنی ہی پر خلوص و  قلب ِ صمیم کی گہرائیوں سے باری تعالی کے دربار اعلی میں آپ کے لیے دعا ہے کہ کہ وہ مالک عرش و  کائنات  نصیب کی بلندیاں افق سے بھی  بلند تر فرمادے اور اس نصیب میں سورج سے زیادہ نور و جگمگاہٹ رکھ دے، چاندنی سا کھنکتا برف سا ٹھنڈا خلوص رکھ دے  ماں کی آغوش سی گرمی و نرمی رکھ دے ، باپ سا مشفق، پھولوں سا خوشنما ، شہد سے میٹھا، قوس قزح کے رنگوں سے مزین ہر منظر رکھ دے، جہاں قدم رکیں وہاں محبت کے پھول ہوں، جہاں سانسیں چلیں وہاں رحمتوں کی بارش ہوں جہاں سے گذریں وہاں نعمتوں کا نزول ہو
حرف حرف، لفظ لفظ دعا گو ہے لمحہ لمحہ، ساعت ساعت مسکراہٹیں ہوں کھلکھلاہٹیں ہوں، خوشیوں کی گنگناہٹیں ہوں، شراراتوں کی ہلچل ہوں،  ہنسی کی جھنکار ہوں، فخر و انسباط کی سرگوشیاں ہوں اور غم کہیں دورر بہت دور  ہوکر فنا ہوجائے، چشمان چشم کبھی آب آب بھی ہوں  تو فرحت و مسرت و شکر ِ رب جلیل کے لیے ہوں. رب العالمین خلوصِ قلب کے ساتھ کی گئی اس دعا کو قبولیت کا درجہ عطا فرمائے، آپ کے مقدر میں یہ تمام خوش نوائی کا پیراہن اور جذبات سے مخمور دعائیں ثبت فرمادے

آمین ثم آمین یا رب العالمین 

تبصرے

مشہور اشاعتیں