دعائے رخصت

رب کریم  کی بارگاہ بے کس پناہ گاہ میں، دربارِ  ذی شان و اعلی و بالا میں آخری گفتگو کے ان آخری لمحات میں یہ خالی ہاتھوں کو بلند کرکے بنا آواز کیے لبِ قلب سے ادا ہونے والے پُر درد مگر مع الخلوص دعا ہے وہ عالم ِ دنیوی آپ کے لیے خوشیوں  کا گھر بنادے اور عالم ِ اخروی سکون کا گہوارہ. جو بھی  ہمسفر ہو نیک و پرخلوص ہو ، دائم ہو اور عافیت کے ساتھ سانسوں کی ڈوری کے ٹوٹنے تک قدم باقدم ہو. سمندر کے جھاگ جتنی نعمتیں میسر ہوں، افق کی وسعت تک کی رحمتیں و برکتیں، سبزہ ِ زمین  جیسی ہری بھری تروتازہ زندگی کی پر منزل رہے،
یہ دعا صرف ان لمحات ِ الوداعی کے ساتھ نہیں زندگی کے ہر موڑ پر آپ کے ساتھ رہے گی
ان شاء اللہ
آمین ثم آمین یا رب العالمین

در صدف ایمان

تبصرے

مشہور اشاعتیں