چاند و سورج گرہن و توہمات
#چاند_و_سورج_گرہن_و_توہمات
یوں تو ہمارے معاشرے میں ہر چیز میں وہم کا عمل دخل اصل عمل سے بھی زیادہ ہے اسی طرح ایک وہم عام ہے کہ #چاند_وسورج_گرہن کے دوران #حاملہ_خواتین اپنے کمرے میں بند رہیں تا کہ چاند گرہن کے مضر اثرات سے ان کے حمل کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔
اور اس بات کو لے کر اس طرح کے باتیں عام کی جاتی ہیں کہ
* بچے معذور ہوجاتے، کانے، بھینگے، یا گونگے، چاند و سورج گرہن کے اثر سے ہوتے ہیں... اور اس اثر کو کاٹنے کے لیے چھری، چاقو یا لوہے کی کوئی چیز، چابی، نیل کٹر، وغیرہ رکھتی ہیں، آسمان کے نیچے نہیں آتیں....کچھ میٹھا نہیں کھاتیں
علاوہ ازیں ہے اس وقت شادی، بیاہ، منگنی یا کسی بھی خوشی کی تقریب کی تاریخ طے نہیں کرتے
اگر گرہن کے وقت کسی بچے کی ولادت ہوجائے کسی جگہ اسے #منحوس اور کسی جگہ #ماورائی_قوتوں کا حامل سمجھا جاتا ہے
مگر درحقیقت چاند و سورج گرہن ہونے کا ان تمام معاملات، واقعات، سے کوئی بھی تعلق ہے نہ اثر...
نہ ہی چاند و سورج کے ویسے اثرات جیسے ہماری عوام میں مشہور ہیں.. نہ ہی اسلام میں نہ ہی سائنسی رو سے، البتہ دیکھنے سے پرہیز بتایا گیا سائینسی طور پر کہ بینائی کو نقصان نہ پہنچے... اور شریعت کی. رو سے نماز و دعا کے احکام ہیں، چاہیے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر معافی مانگے اور صلاۃ الکسوف و خسوف ادا کرے۔
یاد رکھیں ان غلط توہمات سے نکلنا ہی ہماری بقا کا ذریعہ ہے اسے زیادہ سے زیادہ. عام. کریں اور لوگو کو حقیقت ِ شعور سے آگاہی میں حصہ لیں
#تحریر #در_صدف_ایـمان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں