اپنے گھر کے #مردوں کی قدر کریں وہ دھوپ میں نکلتے ہمیں چھاؤں میں رکھنے کے لیے، وہ روٹی کمانے نکلتے ہیں اکثر روٹی ادھوری چھوڑ کر، وہ پورے گھر کی خریداری کرتے ہیں خود کو مستثنٰی رکھ کر، وہ اپنی دوائی نہیں لاتے ایک پیناڈول کھاکر دل بہلادیتے ہیں بیماری کا، وہ ہمارا وہ شجر ہے جو زمانے کے سرد و گرم، تیزی و تنگی خود برداشت کر کے ہمیں ان پھولوں کی طرح رکھتے ہیں جو درخت کے سائے میں پلتے ہیں،
آخری بات اور ایسے مضبوط شجر کے تنے کی عزت آبرو، اعتبار و بھروسہ کاٹنے کی غلطی کبھی مت کریں کیونکہ پھر اس کے سائے میں پلنے والے نازک پودے بھی کھڑے نہ رہ سکیں گے -
از. #دُرِّ_صــدفـــ_ایــمــان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں