شرافت


امی جان،  مجھے کچھ بات کر نی ہے آپ سے...
جی بیٹا بولو.. مجھے ایک لڑکی پسند  ہے  اچھی شریف لڑکی ہے،.....
، ارے کہاں کی شریف؟  بیٹا شریف لڑکیوں کے یہ طور طریقے نہیں ہوتے کہ لڑکوں کو پھنسائیں.... چکر چلائیں.....

امی.... آپ کو رشتہ لے کر نہیں جانا مت جائیں پر کسی کی بیٹی پر یوں الزامات مت لگائیں اس بے چاری کو تو پتا بھی نہیں ہے....
ارے سب جانتی ہوں میں،  زمانہ دیکھا ہے ہم نے بھی
تمہاری بہن  ثناء بھی تو ہے.. کبھی ایسا نہیں ہوا....کہ کوئی انگلی بھی اٹھائے...

ہنہہ....  بڑی آئی شریف زادی
کہہ کر کمرے کی طرف بڑھیں ...اندر سے آتی آواز نے جان نکال دی....

سہیل.... تم میری بات سن رہے ہو یا نہیں اگر تمہاری امی نہیں مان رہی تو تم کل خو آکر امی، بھائی سے بات کرلو نہیں مانے تو ہم کورٹ میرج کرلیں گے.......بس

#دُرِّ_صــدفـــ_ایــمــان 


/Al-Eemaan-Islamic-Academy
/DurReSadafEemaanOfficial
8_04_2017

تبصرے

مشہور اشاعتیں