غفلت

#غفلت

آج ایک پرانی اسکول فیلو سے اتفاقیہ ملاقات ہوگئی، ملے تو بہت سی نادانیوں پر  پر ہنسے اور سلام دعا کے بعد پھر ملیں گے کہہ کر اپنی اپنی راہ ہوگئے،اس کے جانے کے بعد  ہی وہ بات بھی یاد آگئی جس کی وجہ سے اسکول میں بھونچال آیا تھا
بات کچھ خاص نہیں تھی سوائے اس کے چاروں صوبوں سے ایک ایک کپل کو اس صوبے کی ثقافت دکھاتے ہوئے نمائندگی کرنا تھی، اس کے لیے ایک لڑکی کو مردانہ وضع قطع دی گئ اور ایک کو وہ حلیہ جس صوبے کی وہ نمائندگی کر رہی تھی.... یہ کوئی بڑا پروگرام تھا ہر اسکول اپنے اسکول کی پرموشن کے لیے مصروف تھا اسکول کی پچھلی طرف بنی خالی کلاسوں میں پورا پورا دن ریہرسل ہوتی رہتی جوش و خروش سے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے اور اپنے اسکول کو ہی ٹاپ پر رکھنے کے لیے محنت جاری تھی، موسیقی  کے ساتھ ثقافتی عمل، ہے تو عجیب پر تھا ایسا ہی جاری کچھ... پروگرام سے ایک دن پہلے پرنسپل کے آفس سے زور زور سے آوازیں آنے لگی  تھی، شوروغل وغیرہ بہرحال  میٹرک میں ہونے کی وجہ کلاس آفس سے قریب ہی تھی تو شوروغل و جملے  تو واضح تھے مگر اس کی اصل وجہ کیا ہے؟ کیوں ہے؟  کچھ نہیں معلوم ہوسکا...... فطری تجسس میں گھرے، آپس میں مختلف  قیاس آرائیاں کرتے، اس امید پر  سب گھروں کو چلی گئیں، کہ شاید کل معلوم ہوجائے اور توقع کے مطابق اگلے دن یعنی پروگرام والے دن اس ہنگامے کی اصل وجہ معلوم ہوگئ کہ ایک طالبہ نے اپنے گھر اسکول کی طرف سے شرکت کرنے والے پروگرام  کو جوش و خروش کے ساتھ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ لوگ ہوٹل جائیں گے اور ہوٹل میں ان کی پرفارمنس ہے، والد محترم نے آسان لفظوں میں یہ سمجھا کہ ہوٹل میں ڈانس کریں گی ( اور زیادہ آسان الفاظ میں شریف لڑکیاں ہوٹل میں ناچیں گی)
اور یہی بات  پرنسپل کے آفس میں شوروغل و جھگڑے  کی وجہ بنا تھا....
مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ اس بات کو لیتے ہوئے اپنا مدعا کیسے بیاں کروں.... ثقافت ثقافت، یوم آزادی، یوم دفاع، یوم پاکستان، مناتے مناتے آج ہم لوگو نے تعلیمی اداروں میں ڈانس بار تشکیل دے دیے ہیں..... ابتداًءکچھ ڈھکے چھپے انداز میں تھے اب واضح اور کھلم کھلا ہیں
میری تنگ نظری کہہ لیں یا میٹرک کی طالبہ کا شعور مجھے اس وقت بھی اس اسکول فیلو کے والد ٹھیک لگے تھے، (اگر چہ یہ مانتی ہوں. وہ یہی بات اور اپنا نقطعہ نظر تحمل مزاجی سے بھی بیان کرسکتے تھے ہنگامہ کیے بنا) اور آج بھی میں چاہتی ہوں کہ اپنی اولاد کو لے کر یہ آگاہی و شعور تمام والدین میں جاگ جائے.. آپ اپنے  بچوں کو اسکول پڑھنے بھیجتے ہیں نہ کہ کپل ڈانس کرنے کے لیے
میری والدہ  نے دنیاوی تعلیم کسی اسکول مدرسے سے حاصل نہیں کی، مگر آج مجھے دیکھ کر اکثریت یہ اعتراف کرتی ہے کہ آپ کی تربیت اچھی ہے، شاید اس لیے کہ میری والدہ میرے اسکول کے آنے جانے کے وقت تک پر نظر رکھتی تھی 5 منٹ بھی روز کے وقت سے دیر ہوجاتی اس کا معلوم کرتی تھیں، اس وقت بہت برا بھی لگتا، لیکن آج اعتراف ہے کہ ان کی یہ زیرک نظری اور احتیاط کس قدر ضروری تھی
غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے کبھی منع نہیں کیا مگر معذرت کے ساتھ غیر اخلاقی و غیر شرعی سرگرمیوں کا حصہ کبھی بننے نہ دیااس وقت یہ بھی برا لگتا تھا
مگر اب اس بات کا ادراک ہوگیا ہے کس قدر محبت سے سنبھال کر رکھا انھوں نے
میں یہ نہیں کہتی آج کے والدین کی تربیت غلط ہے مگر یہ ضرور کہوں گی کہ آج کے والدین کی تربیت غفلت کا شکار ضرور ہے،......تربیت کا انداز غلطی کی طرف ہے.... اسے سدھارنے کے لیے آپ کے عملی قدم کی ضرورت ہے،
تعلیمی اداروں کو تعلیمی ادارے رہنے دیا جائے تو بہتر ہے ورنہ عادی تو ہم ویسے ہی ہر چیز کے بہت جلد ہوجاتے ہیں ان بھاری بھاری فیس بھر کر ڈانس سکھانے والے ڈانس کلب کے بھی صحیح......

#در_صــدفـــ_اِیــمـان

23_09_2017

تبصرے

مشہور اشاعتیں