کرمِ خدا
کرم ِخدا ہوتا ہے کچھ اسطرح مجھ پر،
کُھلتے ہیں تاریکیوں میں ،روشن رَوزن مجھ پر
گھبراتی نہیں دیکھ کر،مصیبتوں کے پہاڑ سر پر
کہ إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ سے بھاگ جاتی ہیں وہ پیر رکھ کر سر پر
چہارجانب سے گونجتی ہے صدا،
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا، إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
ڈرتے ہیں گھبراتے ہیں ابلیس،
جب جب پھونکتی ہوں پڑھ پڑھ کرسورہ بقرہ
شر آتے ہیں ڈرانے، بہلانے، پھیلانے، مجھے میرے محور سے ہٹانے
باندھ کے ہوجاتی ہوں کھڑی میں، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ کادائرہ
جب جاری ہوتا ہے لبوں پر یہ ورد، مرنے لگتے ہیں شیاطین
الْحَمْدُ للّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ،الْحَمْدُ للّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
دیکھ کر یہ سکون و آرام کہنے لگتی ہے ایمان
فَبِأَيِّ آلاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَان ، فَبِأَيِّ آلاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَان
مجھے اطمینان ہے، مجھے ناز ہے، کہ ہے روشن میری تقدیر
أَنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، أَنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
در صدف ایمان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں