سو لفظی کہانی

سو لفظی کہانی(غیبت) #10

از قلم #دُرِّ_صــدفـــ_ایــمــان

سنبل کے گھر پروگرام ہے، تم آؤ گی کنزی نے سدرہ سے کال پر بات کرتے ہوئے پوچھا...
ہاں یار آنا تو پڑے گا، یہ میڈم بھی ہر مہینے کچھ نہ کچھ پروگرام رکھ لیتی ہے،سچ بات تو یہ ہے سب اچھا بننے کے تعریف سمیٹنے کے چکر ہیں، معاشرے کی اصلاح کا نام دیتی ہے.... قسم سے بہت بار تو اتنا شدید غصہ آتا ہے کہ کیا بتاؤں....
سچ کہہ رہی ہو...  کنزی نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا بس کچھ کہتی نہیں یہ سوچ کر کہ غیبت ہوجائے گی ورنہ کیا بتاؤں اب جو یہ عبایہ  لیکر نقاب لگا کر شریف بی بی بنتی ہے،..... کالج بھی گلے میں دوپٹہ ڈال کر جاتی تھی.... اب ایسے بنی پھرتی ہے جیسے ہم تو مسلمان ہی نہیں....
ہاں اور کیا......

تبصرے

مشہور اشاعتیں