شرمندہ مورخ
مورخ لکھے گا
میانمار میں. زمین جس وقت سرخ لہو سے رنگی جارہی تھی، ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کلمہ گو میچ کی تیاریاں کرتےہوئے زمین پر سفید رنگ بکھیر رہے تھے، ایک طرف اعضاء بکھر رہے تھے مسلمانوں کے اور ایک طرف ٹکٹیں بک رہی تھی کھیل کی، ایک طرف عزتیں لٹ رہیں تھی، اور ایک طرف عزتیں خوشی خوشی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم جانے کی تیاریاں کر رہی تھی، ایک طرف حکومت برما ظلم کرنے میں مصروف تھی، دوسری طرف ایک بے غیرت حکومت اس طرف سے دھیان ہٹانے میں مہر بہ لب ہوکر مصروف تھی...
مورخ یہ بھی ضرور لکھے گا ایک خاص مدت تک سوشل میڈیا پر ایک ہی امت ایک ہی رسول کا کلمہ پڑھنے والے مسلمانوں نے بہت زور و شور سے حق کی آواز بلند کی تھی... پھر بے چارے میچ ہونے کی خبر سن کر ان سینکڑوں بھائیوں کا خون بھول گئے تھے جن کے زندہ وجود سے کھال اتاری گئ، پھر بے چارے کھیل کی ہلچل میں سینکڑوں بہنوں کی پاک دامنی بھول گئے جن کی پاکدامنی کو سر عام تار تار کیا گیا، پھر بے چارے اپنے دل کو بہلانے میں اس قدر مصروف ہوئے کہ ان تین چار سال بچوں کی کٹی گردن بھی بھول گئے جن کی عمر ہی کھیلنے کی تھی....... پھر بے چارے اس بھوک کو بھول گئے تھے جو گیارہ دن کے بعد بھی صرف پانی پی رہے تھے.... قیامت سے پہلے قیامت سہنے والو کا درد بھول گئے تھے
شہر بند کر کے امن پھیلانے والو یہ قرض اتار پاؤ گے؟؟؟ کیا جواب دو کل بارگاہ خداوندی میں؟
وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا (75)
اور کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں، اور ہمارے لیے اپنے ہاں سے کوئی حمایتی کر دے اور ہمارے لیے اپنے ہاں سے کوئی مددگار بنا دے
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ’’ومالکم لاتقاتلون فی سبیل اللّٰہ والمستضعفین‘‘ (النساء)
(ترجمہ: اور تمہیں کیا ہوگیا کہ تم نہیں لڑتے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے) کو'’وفی المستضعفین‘‘پڑھا کرتے تھے۔
#الجہاد
#در_صــدفـــ_اِیــمـان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں