سو لفظی کہانی (ماں کا کہنا)

سو لفظی کہانی(ماں کا کہنا) #09

#ازقلم #دُرِّ_صــدفـــ_ایــمــان

"ماں کا کہنا"
بیٹا.....
وہ لڑکا ٹھیک نہیں ہے،،، اگر تمہارے قابل ہوتا تو میں کیوں منع کرتی؟
فائزہ کے لہجے میں بے بسی تھی
میں جانتی ہوں میرے لیے کیا ٹھیک ہے کیا نہیں مجھے بس اعزام سے ہی شادی کرنی ہے...
ایک سال بعد...

کہاں جارہے ہیں آپ رات کو اس وقت اعزام نے پلٹ کر غصے سے دیکھا اور گالیاں دیتے ہوئے بال پکڑ لیے..
بالوں کو جھٹکا دیتے ہوئے
مجھ سے سوال پوچھتی ہے(گالی)
جب مجھ سے ملنے آتی تھی اپنی ماں کو بتا کر ملنے آتی تھی....
جس نے خود گھر سے بھاگ کر شادی کی مجھ سے سوال پوچھتی ہے.... ہاتھ پیروں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے گندی زبان سے وقت فائزہ کو یہ بتارہا تھا کہ

"ماں کا کہنا کتنا درست تھا"

از قلم.  در صدف ایمان

تبصرے

مشہور اشاعتیں