سائبان
جب میں اپنے والد صاحب کی خود سے محبت دیکھتی ہوں تو مجھے خود پر رشک آتا ہے، کہ کس قدر بے لوث، بے ریا محبت ہے یہ ایک ایسی محبت جس کے نایاب ہونے میں کوئی شک ہو ہی نہیں ہوسکتا، ایسی محبت جو بلا غرض ہوتی ہے، جس میں بدلے میں کا تقاضہ نہیں ہوتا، بدلے کی امید نہیں ہوتی، بس بنا کسی مفاد کے، بنا کسی طلب کے محبت ہوتی ہے، خالص، بے ریا، بےغرض، بے لوث، بے حد، بے تحاشہ، بے پناہ،.....
میرے والد صاحب بلاشبہ دنیا کے سب سے اچھے باپ ہیں یا شاید ہر بیٹی کو اپنے سائبان، اپنی ٹھنڈی چھاؤں کے بارے میں یہی گمان ہو... ایک ایسی عظیم ہستی جو میری آنکھ میں آنسو تو دور، میری پیشانی پر شکن بھی برداشت نہیں کرتی..... مرد و عورت کے درمیان بہت سے رشتے ہوتے ہیں، بھائی کا بیٹے کا شوہر کا... مگر سب سے انمول رشتہ باپ اور بیٹی کا ہوتا ہے، کہ لفظوں میں بیان کرکے بھی تشنگی ختم نہ ہو لفظ کہتے جائیں ، لکھتے جائیں..... پھر بھی اس ٹھنڈے رشتے کو سیراب نہ کر پائیں
......
رب العالمین سے دعا ہے سب بیٹیوں کے والدین کا سایہ صحت و عافیت، نیکی و ایمان کے ساتھ تا دیر قائم و دائم فرما، آمین ثم آمین یا رب العالمین
#در_صــدفـــ_اِیــمـان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں