ایمان

*ایـــمــــان*

ایمان کیا ہے؟

ایمان ایک ایسا لفظ ہے، جس سننے کے بعد قلب و ذہن میں چاشنی گھلتی محسوس ہوتی ہے، اور سیدھا قلب سے تعلق محسوس ہوتا ہے
اور اگر یہ سوال عوام الناس سے کیا جائے تو اٹھانوے فیصد عوام اس کا تعلق مذہب سے وابستہ کرتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے
لغت میں *ایمان*  کے معنی امن دینا،، امن پانا،، بھروسہ، تصدیق ہے
بنیادی طور پر ایمان  امن و امان (سکون و عافیت) کو کہتے ہیں، یہ الگ بات ہے پھر ان لغوی معنی کو قرآن و احادیث کے تناظر میں بیان کرتے ہوئے  ضروریاتِ دین پر دل سے یقین و اعتقاد کے نام کو  "*ایمان"* قرار دیا گیا اور اصطلاحً اس کی تعریف آسان پیرائے میں یہ کردی گئی
قلبِ مطہر سے ضروریات دین کی  تصدیق کرنا  *ایمان* ہے

اور اگر میں اپنی ذاتی رائے دوں کہ ایمان کیا ہے، تو ایمان وہ لطیف، جمیل، حسین، حساس ہے جو آپ کو سکون (امن، امان عافیت، سچائی) سے ہمکنار کرتا ہے، اور اپنے نام کے ساتھ ایمان کا اضافہ کرنے کی وجہ ِ خاص بھی یہی تھی کہ، قلم ِ ایماں سے کچھ ایسا لکھوں جو لوگوں کی چشمِ خوابیدہ کو بیداری کا شعور عطا کردے اور  "ایمان" سے وابستہ کردے، پھر وہ ایمان تعلیمی ہو غیر تعلیمی ہو دنیوی ہو یا پھر چاہے اخروی کیونکہ بنا ایمان کے کوئی ایک چیز بھی مکمل نہیں.... اور ادھوری و نامکمل چیز کا کیا کرنا......

#در_صدف_ایـمان

تبصرے

مشہور اشاعتیں