غلط کنکشن
#غلط_کنکشن
جب میں چھٹی یا ساتویں کلاس کی طالبہ تھی. ہر چیز میں اپنی کارگذاری کرنا فرض سمجھا کرتی تھی، ایسے ہی ایک دن ہوا کچھ یوں پانی کی موٹر کا پلگ خراب ہوگیا، بس ہوا فرض عین سمجھتے ہوئے اسے ٹھیک کرنے بیٹھ گئ جب اسے پیچکس سے کھولا اس کے اندر تھے چار رنگوں کے نازک نازک تار، جو اس طرح سیٹ تھے، سبز و سرخ ایک طرف، نیلا و سفید ایک طرف.... اب جب دیکھا تو مجھے رنگوں کا یہ کنٹراسٹ بہت نا مناسب لگا... میری نظر میں تو ہرا اور سفید پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے ہیں ہی ایک دوسرے کے لیے چنانچہ اپنی کارگذاری دکھاتے ہوئے میں نے یہی کیا. سبز و سفید ایک طرف اور سرخ و نیلا ایک طرف، بہت اچھی طرح صفائی سے کام مکمل کرنے کے بعد جیسے ہی پلگ کو سوئچ میں لگایا پورے گھر کے تینوں پورشنز کی بجلی گل ہوگئ..... اس وقت یہی گمان کیا گھر والوں نے کہ لائٹ ہی چلی گئ مغرب کے بعد جب سب کے گھروں میں روشنیاں ہونے لگیں تب معلوم ہوا کہ اندھیرا صرف ہمارے گھر ہوا ہے... بہرحال مختصر یہ کہ بجلی کی وائرنگ غلط کنکشن کی وجہ سے جل گئ تھی نتیجتاً کئی گھنٹوں بعد وہ ٹھیک ہوئی اور اس کے بعد بجلی بحال ہوئی....
لیکن اس سب پریشان کن بیان کی وجہ یہ صرف یہ ہے کہ ہمارے فیصلے، سوچ، اندازے، راستے جب ہم اپنی خود ساختہ سوچ کے مطابق ہی کرتے تو اگر وہ ہمیشہ نہیں تو اکثر غلط ضرور ہوسکتے ہیں.. رہنمائی کی ضرورت ہمیں ہمیشہ رہتی ہے، اگر رہنمائی نہ ملے تو پھر غلط کنکشن کی صورت میں ہماری زندگی مختلف مواقع پر جلتی رہتی ہے، اور سوائے پریشانی و اذیت کے ہمیں کچھ نہیں ملتا،
ٹھیک اسی طرح جب زندگی کہ ہر چھوٹے بڑے معاملے میں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے تو کیسے ممکن ہے اللہ اور اس کے حبیب علیہ الصلواۃ کی شریعت قرآن و احادیث ہم بنا رہنمائی کے سمجھ لیں گے؟؟؟؟ صحابہ کرام اولیاء اللہ، مجتہدین، صالحین، سب اس سلسلے کی کڑی ہیں اور صراط مستقیم پر چلنے کے لیے ان سب سے درست و راست کنکشن رکھنا بے حد ضروری ہے، اس لیے ادھر ادھر جانے کے بجائے، اور خود کو مجتھد اول سمجھنے کے بجائے درست رہنمائی کے لیے کوشاں ہوں...... نہ کہ اسلام پر ہی اعتراضات اٹھانا شروع کر دیں یا اسلام پر اعتراض سن کر خود کے پاس علم. موجود نہ ہونے کی صورت میں اسی اعتراض کا اعتراف کر کے اسے حرف آخر جان کر بیٹھ جائیں... علم نہ ہونا آپ کی خامی ہے، اسلام کی کمی نہیں.....
تو چلیں چلتے ہیں درست راہ کی طرف رہنمائی ملنے والی راہ پر......
#ازقلم #در_صدف_ایـمان
#13_07_2017
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں