آواز شام

آواز ِ درد،

شام میں رات کا سماں ہے، کیا لکھوں؟ کیسے وہ ظلم تحریر کروں، جو اس زمین پر اس جگہ ہورہا ہے، سینکڑوں لاشیں گر گئیں، پانی کی طرح لہو بہتا جارہا ہے، بہتا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر اس ظلم کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، تقاضہ ِ حفاظت ِامت محمدی ﷺ ہورہا ہے، مگر افسوس صد افسوس نہ ہمارے تقاضے میں جان ہے، نہ ہی وقت کے اقتدار پرستوں کی سماعت و بصارت کام کر رہی ہیں، شامییوں کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ مسلمان ہیں وہ خبریں جو ہم دیکھ رہے ہیں، پڑھ رہے ہیں، اور لائکس کرکے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم بے حس ہو چکے ہیں، ہمارے گھروں میں آگ بھڑک نے والی ہے  چنگاریاں ابھی کمسن بچوں کو جھلسارہی ہیں، کل کو آگ جل اٹھے گی اور اس کا دھواں بلکل ویسے اٹھے گا جیسے شام سے اٹھ رہا ہے،
#غوطۃ_مشرقی شہداء کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئ.ادلب کے بھی احوال بھی کچھ اچھے نہیں ہیں، پچھلے دنوں وہاں بھی خون کی ہولی کھیلی گئ، دل خراش خبریں سماعتوں میں اتر رہی ہیں اور دل دکھ سے سمٹ رہا ہے، #غوطہ_حرستا
حرستا شہر ایک دفعہ پھر شدید بمباری کی زد  میں ہے روسی جہاز مسلسل بمباری کر رہے ہیں، توما، إدلب، غوطہ.... کس شہر کی داستان رقم کروں، ہر شہر کا قلم خون سے بھرا ہے، کلورین،شیلنگ، اور وہ نمکین لہو لہو قطار در قطار بہتے آنسو دل بے آختیار کہہ اٹھتا ہے، یا اللہ شام میں صبح کردے، یا اللہ شام میں سورج روشن کردے، یا اللہ کوئی ایوبی بھیج، کوئی محمد بن قاسم بھیج، اے میرے مالک کوئی حاکم صفت علی و عمر رضی اللہ تعالی عنہ بھیج دے.
روسی درندوں نے دشمنان اسلام کے اسلام کے ہی نام لیواؤں پر مظالم کی انتہا کردی ہے، کوئی عورت، بچہ بوڑھا جوان محفوظ نہیں رہا.
افسوس صد افسوس
افسوس!!!
آج ملکِ شام کا وہی "غوطہ" لہو لہو ہے جس کو رحمت اللعالمین  ﷺ نے شدید جنگ کے وقت مسلمانوں کی جاے پناہ بتایا ہے. وہی شام، آج لہو میں ڈوبا امت مسلمہ کو پکار رہا ہے، وقت کے اقتدار پرستوں کچھ تو احساس کرو، اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرو... روز ِ محشر رب کو کیا جواب نہیں دینا؟ کوئی جواب ہوگا تم لوگو کے پاس.....

اللہ ہر مظلوم مسلمان کی مدد فرما، ان کی حفاظت فرما، تو ہی قادر مطلق ہے، مظلوموں کا حامی و ناصر ہے،

آمین ثم آمین یا رب العالمین

از در صدف ایمان

تبصرے

مشہور اشاعتیں